Posts

Showing posts from 2026

پھر ایک بار

 یہ سین کوئی پہلی بار نہیں ہو رہا تھا۔ 16 سالہ شادی شدہ زندگی میں کوئی ایسی عید،۔خاندانی اجتماع، خوشی/ شادی نہیں گزری تھی کہ جب سب اکھٹے ہو جاتے ہوں، اور میں ان کو ہنستی ،مسکراتی یا confidently  بات کرتے نظر آتی ہوں؛ تو یہ عین اسی وقت کسی معمولی بات پر بھڑک کر مجھے خاندان کے سامنے ذلیل کریں۔ ذلیل بھی ایسا ویسا نہیں ؛ بھرپور ایسا جس میں اگر صحیح لفظوں میں کہا جاۓ تو ایسا جیسے کسی کے بھی محفل میں کپڑے اتار دیے ہوں، اور سب اس کے ننگے بدن کو دیکھ رہے ہوں، الزامات ایسے کہ انسان حیرت میں پڑ جائے کہ یہ انسان ابھی تو میرے ساتھ ٹھیک تھا، ابھی تو میرے ساتھ تھا۔ابھی تو کہہ رہا تھا میں کھڑا ہوں تو تمہاری وجہ سے۔ تم میرا سہارا ہو۔میں تم سے راضی ہوں۔ جو پیسے نکال نکال کر دےکہ آپ کی بہنیں آئی ہیں ۔  پھر  ، پوری محفل جس میں لوگ باتیں کر رہےتھے، خوش تھے، مایوس میں بدل جاتی ہے؛ ہر کوئی بس اس بھری محفل میں کپڑے اتارنے والے کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔ ہر بار مزید improvement. اس بار تو گالیاں بھی تھیں ۔ اور سب سے بڑھ کر یہ سب کرنے والا اسی کو ظالم کہہ رہا تھا جس کو گالیاں دے رہا تھا۔ پھر ...