Next Episode
وقت گزر گیا۔ وقت نے بہت سی چیزیں کھول کر رکھ دیں۔" میں تو یہ اس لیے کیا مجھے اپنے ماں باپ کی عزت بچانی تھی۔ کسی کی کیا جرات وہ کچھ بولے"- کچھ نہیں ہوا مگر اس کا تذکرہ کہیں بھی کیا جاۓ تو کہنے والے کے والدین کے لیے انتہائی باعث شرمندگی ہیں۔ وہ دوسروں سے اپنا منہ چھپا تے پھریں۔( کونسا عزت بچی یا بڑھی؟) محفل و اجتماع کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں۔ تماشے لگا کر محفل کے رنگ کو خراب نہیں کیا جاتا ب، برباد نہیں کیا جاتا۔ لوگ اپنی بیوی، بہوؤں کو اس لیے عزت/ حکمرانی دیتے ہیں کیونکہ محفلیں انہی سے چلتی ہیں۔ گھر میں دو دن کے لیے آنے والوں سے نہیں۔ ہاں خاندانی لوگوں کو پتا ہوتا ہے مہمان کو خوشی بھی تب ملے گی جب گھر والے خوش ہوں گے ان میں سلوک اتفاق ہو گا۔۔ لیکن ان سب باتوں کے لیے تو تربیت چاہیے ہوتی ہے۔ خاندانوں میں تربیت ہوتی ہے۔تماشے لگانے والے کیا جانیں؟ تربیت کس کی شرمندہ ہوئ؟ جھوٹ ہے کہ انسان ایسی حرکتیں کسی کی عزت بڑھانے یا بچانے کے لیے کرتا ہے۔ یہ تو وہ اپنی جھوٹی انا کے کنڑول میں آ کر کرتا ہے اور خود کو تسلی دیتا ہے وہ بڑا امن پھیلا۔رہا ہے۔ دم...